ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیرکے نئے نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کٹھوعہ سانحہ کو معمولی ،بعد میں دی صفائی

جموں و کشمیرکے نئے نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کٹھوعہ سانحہ کو معمولی ،بعد میں دی صفائی

Tue, 01 May 2018 12:04:25    S.O. News Service

جموں30اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے نئے نائب وزیراعلیٰ نے حلف برداری کے چند منٹ بعد ہی کٹھوعہ سانحہ کو معمولی قراردیا ۔ کوندر نے کہا کہ اس معاملہ کو بار بار طول نہیں دینا چاہئے، یہ چھوٹی سی بات ہے۔ اس بیان پر ہوئی فضیحت کے بعد صفائی پیش کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ معاملہ کو جان بوجھ کر بھڑکانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ ریاست جموں و کشمیر کے نئے نائب وزیر اعلیٰ کے بیان کی کافی تنقید ہو رہی ہے۔ ادھر اپنے بیان کو لے کر سوالات میں گھرنے کے بعد صفائی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔ کٹھوعہ کا معاملہ زیر غور ہے۔ اب اس پر سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا، بار بار اس مسئلے کو چھیڑنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو طول دینا اچھی بات نہیں ہے۔ میں نے یہ کہا کہ اس طرح کامعا ملہ کافی ہے (آئے دن پیش آنے والا ہے) جان بوجھ کر اس کوہوادینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ 


Share: